سندھ حکومت کا کراچی میں مزید 500 الیکٹرک بسیں چلانے کا فیصلہ

منصوبے کے تحت 60 بسیں ہر ڈویژن  کو دی جائیں گی اور یہ 60 بسیں 6 ڈویژنز میں چلائی جائیں گی


اسٹاف رپورٹر October 27, 2024

کراچی:

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا کہ وہ 500 الیکٹرک بسیں کراچی کے مختلف روٹس پر چلانا چاہتے ہیں۔

شرجیل انعام میمن نے وزیراعلیٰ سندھ  کو پراجیکٹس  کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے کے تحت 60 بسیں ہر ڈویژن  کو دی جائیں گی اور یہ 60 بسیں 6 ڈویژن ۔ کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص  اور شہید بے نظیر آباد میں چلائی جائیں گی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ یلو لائن  بی آرٹی  کے لیے پرائیویٹ پارٹنر پراجیکٹ  چلائیں گے اور  پراجیکٹ  میں بسوں کے ساتھ ساتھ ان کا آپریشن بھی شامل ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بتایا کہ یلو لائن کی فزیبلیٹی  نومبر 2024  میں مکمل کی جائے اور 500 بسیں کراچی  کے ٹرانسپورٹ  سسٹم میں شامل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس پر کام جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 500 الیکٹرک بسوں  کے لیے ڈونر ایجنسیز سے بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی پراجیکٹ مکمل کیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ 300 ڈیزل ۔ ہائبرڈ  یا الیکٹرک بسیں صوبے  کے 5 اضلاع  کے لیے شروع کرنا چاہتے ہیں اور یہ بسیں انٹرا سٹی روٹس پر چلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں