طویل انتظار کے بعد عظیم فتح سے ٹیم کا اعتماد بحال ہوگا، یونس خان

پہلی مرتبہ کراچی آیا تو یہ روشنیوں کا شہر تھا، ہمیں اسکا تشخص بحال کرنا ہوگا، سابق کپتان


زبیر نذیر October 27, 2024

کراچی:

سابق ٹیسٹ کپتان یونس خان نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یونس خان نے کہا کہ ساڑھے چار برس کے طویل انتظار کے بعد اپنی سرزمین پر اس عظیم فتح سے ہماری ٹیم کا کھویا ہوا اعتماد بحال ہوگا اور مستقبل میں اس کی کارکردگی پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔

نیا ناظم آباد میں کراچی پریمیئر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی افتتاحی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ کو ہرا کر عوام کے اعتماد اور کرکٹ کو دوبارہ بحال کردیا ہے، اچھا کھیل پیش کرنے اور فتوحات سے ٹیم کا مورال بلند ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی ٹیسٹ؛ پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-2 سے جیت لی

یونس خان نے کہا کہ جب میں پہلی مرتبہ کراچی آیا تو مجھے لگا تھا کہ واقعی یہ روشنیوں کا شہر ہے، جب جب اور جہاں جہاں موقع میسر آئے ہمیں اس شہر کی روشنیاں بحال کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی؛ ساجد خان 10 وکٹیں لینے والے پہلے اسپنر بن گئے

یونس خان نے مزید کہا کہ میں نے 80 اور 90 کی دہائی میں کراچی سے انڈر 14، 16 اور انڈر 19 زون پانچ سے کھیلی جب کہ میں کراچی کا نہیں تھا پھر مجھے قائد اعظم ٹرافی میں ٹیسٹ کرکٹر ارشد خان نے پشاور سے کھلایا اور پھر میں وہاں سے ہی پاکستان کرکٹ کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں