اسرائیل کا ایران پر حملہ؛ نیتن یاہو کے اتحادی امریکی صدر کا بیان سامنے آگیا

ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل نے ایران کے جوہری تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا، امریکی صدر


ویب ڈیسک October 27, 2024

امریکی صدر جوبائیڈن نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد اب فریقین کے درمیان جنگ رک جائے گی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیں نے کہا ہے کہ اسرائیل نے اپنے وعدوں کے عین مطابق ایران کے صرف فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے ایران میں ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہیں بنایا۔ یہ ایک مثبت اشارہ ہے اور امید ہے اس کے بعد کہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی ختم ہوجائے گی۔

اس سے قبل امریکی وزیر دفاع آسٹن کہہ چکے ہیں اب ایران کو اسرائیلی حملے کے جوابی حملے پر ردعمل دینے سے گریز کرنا چاہیے تاکہ خطے میں جنگ کا خاتمہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے یکم اکتوبر کے ایران کے 200 میزائل سے حملے کے جواب میں گزشتہ روز پاسداران انقلاب کے ملٹری پوائنٹس کو نشانہ بنایا جس میں 4 ایرانی فوجی جاں بحق ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں