کراچی میں شہریوں کے بدترین تشدد سے ایک ڈکیت ہلاک

شہریوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پرایک ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکا اپنا ساتھی زخمی ہوگیا۔


اسٹاف رپورٹر October 27, 2024

کراچی: سہراب گوٹھ سندھ سوسائٹی کے قریب شہریوں نے ڈکیت کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا زخمی ڈکیت اسپتال پہنچ کردوران علاج دم توڑگیا ۔

سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ سندھ سوسائٹی کے قریب 3 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مارکر رہے تھے کہ شہریوں کی جانب سے مزاحمت کرنے پرایک ملزم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں اسکا اپنا ساتھی زخمی ہوگیا۔

شہریوں نے گھیرا ڈال کرزخمی سمیت 2 ڈکیتوں کوپکڑ لیا جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،مشتعل شہریوں نے پکڑے جانےوالے ڈکیتوں کوبدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔

شدید زخمی ہونے والے ڈکیتوں کوفوری طورپرعباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک ڈکیت دوران علاج دم توڑگیا۔

ایس ایچ اوسہراب گوٹھ وزیرسموں کے مطابق ہلاک ڈکیت کی شناخت راجہ ولد جمن اوراس کے زخمی ساتھی کی عبدالقادرولد محمد ہارون کے ناموں سے کی گئی جبکہ فرار ہونے والے ملزم کا نام نعمان معلوم ہوا ہے۔

ایس ایچ اونے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتارڈکیت عبدالقادر سے اسلحہ برآمدکرلیا گیاہے۔ فرارہونے والے ملزم نعمان کی ہی فائرنگ سے اسکا اپنا ساتھی زخمی ہوا تھاہلاک و زخمی حالت میں گرفتارملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ۔۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں