کراچی:
پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور اپنے مشہور ڈرامے بلبلے کے حوالے سے گفتگو کی۔
اس موقع پر انہوں نے انکشاف کیا کہ سابق گلوکار اور معروف نعت خواں جنید جمشید نے انہیں ڈرامے کی مقبولیت پر ایک قیمتی مشورہ دیا تھا۔
نبیل ظفر نے بتایا کہ جنید جمشید نے انہیں ٹیم کو جوڑے رکھنے اور کامیابی کو ٹیم کے ساتھ بانٹنے کی اہمیت سے آگاہ کیا۔
جنید جمشید نے کہا کہ جب کوئی چیز مقبول ہوتی ہے تو اس میں پوری ٹیم کا کردار ہوتا ہے، اور کامیابی کا سہرا کسی ایک شخص کے سر نہیں بلکہ پوری ٹیم کے سر ہے۔ انہوں نے نبیل کو نصیحت کی کہ ہر فرد کی محنت سے ہی کامیابی ملتی ہے اور اس کامیابی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیم کو جوڑ کر رکھنا ضروری ہے۔
نبیل نے مزید بتایا کہ بلبلے ڈرامے کے پیچھے ان کی والدہ کی دعاؤں کا بہت بڑا کردار رہا ہے۔