پی ٹی آئی کا حکومت مخالف تحریک اور جلسوں کا فیصلہ

پی ٹی آئی یکم نومبر پشاور،8 نومبر کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے کرے گی


خبر ایجنسی October 28, 2024

اسلام آباد:

تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کے آغاز کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی۔

اسی طرح بانی پی ٹی آئی کے ملاقاتیوں کی فہرست سمیت تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کریگی۔ پی ٹی آئی یکم نومبر پشاور،8 نومبر کوئٹہ اور پھر کراچی میں جلسے کرے گی جبکہ چیف الیکشن کمشنر کیخلاف ریفرنس کی باقاعدگی سے پیروی کی جائیگی۔

علاوہ ازیں تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے سپریم کورٹ، ہائیکورٹس میں کیسز کی باقاعدہ پیروی کی حکمت عملی کی منظوری بھی دے دی۔

 

 

تبصرے (1)

Adnan Baloch | 2 months ago | Reply Hamari hakomat KO sirf apni nishsto aur iktadar K ilawa kuch nh Nazar ATA begaerto Islam K bary Mai bhi kuch socho
کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں