مقتدرہ پر بہت دباؤ، شاید شہباز وزیراعظم نہ رہیں، جاوید ہاشمی

بانی پی ٹی آئی مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں


خبر ایجنسی October 28, 2024

اسلام آباد:

بزرگ سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ملک میں  بحران کے خاتمے کیلیے عام انتخابات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں، موجودہ حکومتیں ڈیڑھ 2 ماہ کیلیے ہیں، ہوسکتا  شہبازشریف بھی وزیراعظم نہ رہیں، ہماری مقتدرہ کے اوپر بہت زیادہ دباؤ ہے۔ 

بانی پی ٹی آئی مزید ڈیڑھ مہینہ جیل میں رہ سکتے ہیں، ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا 26 ویں آئینی ترمیم نے پاکستان یا عدلیہ کے نظام کو کچھ نہیں دیا، بلکہ بہت کچھ چھین لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں