اسلام آباد:
قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے معاملے میں جب تک الیکشن کمیشن نوٹیفکیشن جاری نہیں کرتا، ہم کچھ نہیں کر سکتے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو میں سر دار ایاز صادق نے کہا کہ جو ارکان سنی اتحاد کونسل میں جا چکے ہیں وہ پچھلی تاریخوں میں جا کر کسی اور پارٹی میں کیسے شامل ہو سکتے ہیں؟
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اب الیکشن قوانین میں ترمیم بھی ہو چکی ہے، اگر سپریم کورٹ آئین تبدیل کر سکتی ہے تو کیا یہ حق پارلیمنٹ کو نہیں ہے؟