کراچی:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس کے نتیجے میں انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
کاروباری ہفتے کے پہلے دن بازارِ حصص میں تیزی کا تسلسل جاری ہے۔ مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 646 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ ہوا، جس پر کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 90640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
بعد ازاں پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان جاری رہا اور 100 انڈیکس مجموعی طور پر 985 پوائنٹس کی تیزی سے 90978 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔
پیر کے روز کاروباری دورانیے کے اختتام تک مارکیٹ میں اتار چرھاؤ کا رجحان جاری رہا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 201 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر 90195 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کے بعد 90 ہزار پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا تھا۔