اسرائیلی کابینہ اجلاس وزیراعظم ہاؤس یا آرمی ہیڈکوارٹر کے بجائے خفیہ مقامات پر کرنے کا فیصلہ

حزب اللہ کے اسرائیلی وزیراعظم کے گھر پر ڈرون حملے کے بعد کابینہ اجلاس خفیہ مقام پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا


ویب ڈیسک October 28, 2024

اسرائیل میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کابینہ اجلاس کو وزیراعظم دفتر اور فوجی ہیڈ کوارٹر کے بجائے کسی اور جگہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اسرائیلی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے جوابی کارروائی کی دھمکیوں پر وزیراعظم نیتن یاہو نے سیکیورٹی خدشات کو دیکھتے ہوئے کابینہ اجلاس وزیرِاعظم کے دفتر یا اسرائیلی فوج کے ہیڈ کوارٹر میں نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈیا ’کان‘ پبلک براڈ کاسٹر کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں اور علامتی حکومتی مقامات پر حملوں کی کوششوں کی وجہ سے میٹنگز کو منتقل کیا جا رہا ہے اور اب یہ کسی مقررہ جگہ پر منعقد نہیں ہوں گے۔

اسرائیل کے ایک اور مقامی میڈیا والہ نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ فیصلہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے گھر پر ہونے والے حزب اللہ کے ڈرون حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں