دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور پہلے اور کراچی پانچویں نمبر پر رہا

لاہور میں رات کے وقت آلودہ ذرات کی مقدار 360 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئی


اسٹاف رپورٹر October 28, 2024

کراچی:

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج لاہور پہلے اور کراچی پانچویں نمبر پر رہا۔

سمندری ہواؤں کی مختصروقت کے لیے بندش اور بلوچستان کی شمال مغربی سمت کی ہوائیں چلنے کے سبب دوپہر کے وقت کراچی دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چند گھنٹوں کے لیے 5 ویں نمبر پر رہا تاہم رات کے وقت 8 ویں نمبر پر آگیا، شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار134 پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئی۔

لاہور شہر دن کے وقت آلودہ ذرات 253 پرٹیکیولیٹ جبکہ رات کے وقت 360 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے سبب دنیا بھر کے آلودہ شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر رہا، دنیا کے آلودہ شہروں میں دہلی (بھارت) دوسرے، ووہان (چین) تیسرے جبکہ ڈھاکا (بنگلہ دیش) چوتھے نمبر پر رہا۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق  151سے 200 درجے کی آلودگی مضرصحت، 201 سے 300 درجے کی آلودگی انتہائی مضرصحت جبکہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں