لاہور:
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے 27 ویں ترمیم کا شوشہ 26 ویں سے توجہ ہٹانے کے لیے چھوڑا گیا ہے۔
وہ منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی مسلمانوں کا قاتل ہے جبکہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مودی سے ملاقات کیلیے بے تاب ہیں۔
جب پوری قوم مقبوضہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کیخلاف احتجاج کررہی تھی تو اس وقت ہمارے وزیر خزانہ بتا رہے تھے کہ بھارت سے تجارت کرنی ہے،
انھوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کیے بنا بھارت سے تجارت قابل قبول نہیں ہے، امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ 5 آئی پی پیز کے معاہدوں کو ختم کرنا اچھا قدم ہے، تمام آئی پی پیز سے معاہدوں کو ختم کرنا چاہیے، معیشت کو بہتر کرنے کے حکومتی اعشاریے سمجھ سے باہر ہیں۔