LONDON:
سابق وزیر اعظم نواز شریف علاج کیلیے لندن سے امریکا چلے گئے، ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ ہیں۔
قائد ن لیگ امریکا میں 4 روز قیام کریں گے، امریکا روانگی کے موقع پر نواز شریف نے میڈیا سے مختصر گفتگو بھی کی، وزیراعظم نہ بننے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کیا امریکا جانے سے پہلے یہ پوچھنا ضروری ہے؟ حکومتی کارکردگی کا واپس آکر بتائوں گا۔
نواز شریف امریکا میں ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن پہنچیں گے، آئندہ ہفتے وزیرِ اعلیٰ پنچاب مریم نواز بھی لندن جائیں گی اور نواز شریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی۔