گوگل کا کروم میں طاقتور ترین اے آئی ٹیکنالوجی استعمال کرنے منصوبہ

گوگل نے اپنے اس منصوبے کو کوڈ نیم "پروجیکٹ جارویس کا نام دیا ہے


ویب ڈیسک October 29, 2024

 

عالمی ٹیک کمپنی گوگل جس کا سرچ انجن انٹرنیٹ صارفین کی روزمرہ کی زندگی میں ایک ضرورت بن چکا ہے، ایک اے آئی ٹیکنالوجی پر کام کر رہا ہے جو کمپیوٹنگ میں انقلاب پیدا کرسکتا ہے۔
 
گوگل نے اپنے اس منصوبے کو کوڈ نیم "پروجیکٹ جارویس کا نام دیا ہے جو کہ ریسرچ اور شاپنگ جیسے ٹاسکس کو مکمل کرنے کے لیے ویب براؤزر پر مکمل کنٹرول حاصل کرلے گا۔
 
رپورٹس کے مطابق گوگل اس اے آئی فیچر کا مظاہرہ دسمبر میں اپنے اگلے فلیگ شپ جیمنی (لینگویج ماڈیل) کی ریلیز کے ساتھ کرے گا۔
پروجیکٹ جارویس مبینہ طور پر صرف ایک ویب براؤزر کے ساتھ کام کرے گا اور خاص طور پر کروم کے لیے مختص ہوگا۔
 
یہ اے آئی ٹول اسکرین شاٹس لے گا اور اس کی ترجمانی کرے گا جس کے بعد وہ ٹول بٹن کلک کرے گا یا ٹیکسٹ داخل کرے گا جو کہ صارفین کے روزمرہ کے ویب پر مبنی ٹاسکس کو خودکار بنانے میں معاون ہوگا۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں