امریکا میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملہ؛ خاتون مسافر پر فردِ جرم عائد

مسلم ڈرائیور نے سفری دعا پڑھی تو 23 سالہ مسافر لڑکی نے پیپر اسپرے کردیا


ویب ڈیسک October 29, 2024

امریکا کے علاقے مین ہٹن میں مسلم ٹیکسی ڈرائیور پر نفرت انگیز حملے کے الزام میں خاتون پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 45 سالہ مسلم ڈرائیور پر 31 جولائی کو 23 سالہ خاتون مسافر جینیفر گیلبوٹ نے اُس وقت پیپر اسپرے کیا تھا جب ڈرائیور نے سفر کی دعا پڑھنا شروع کی۔

جس پر 23 سالہ لڑکی پر مقدمہ کردیا گیا تھا۔

سماعت کے دوران ڈسٹرکٹ اٹارنی نے کہا کہ خاتون مسافر نے بے حسی کا مظاہرہ کیا۔ ایک محنتی شخص جو اپنا کام کر رہا تھا اسے نفرت کا نشانہ بنایا۔

ڈسٹرکٹ اٹارنی نے مزید کہا کہ متاثرہ شخص نیویارک کا ایک محنتی باشندہ ہے۔ جسے صرف مسلمان ہونے کی وجہ سے نفرت کا سامنا کرنا پڑا۔

عدالت نے بھی نوٹ کیا کہ مسافر لڑکی نے ڈرائیور کی مذہبی آزادی کو سلب کیا۔ 

مقدمے کی سماعت کے بعد عدالت نے 23 سالہ جینیفر گیلبوٹ پر فرد جرم عائد کردی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں