پہلی سہہ ماہی میں پاکستان کو دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ

آئی ایم ایف قرض پروگرام کی پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر شامل


ارشاد انصاری October 29, 2024

اسلام آباد: رواں مالی سال 2024-25کی پہلی سہہ ماہی(جولائی تا ستمبر) میں پاکستان کو مجموعی طور پر دو ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ موصول ہوئی۔

اعداد وشمار کے مطابق اب تک تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کی بیرونی فنڈنگ حاصل ہوئی جس میں آئی ایم ایف قرض پروگرام کی پہلی قسط کے ایک ارب ڈالر بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے علاوہ دیگر مالیاتی اداروں اور ممالک سے ایک ارب 23 کروڑ ڈالر قرضہ ملا، پاکستان کو جولائی تا ستمبر 7 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی گرانٹ  ملی۔ 

عالمی مالیاتی اداروں نے جولائی تا ستمبر 48 کروڑ 29 لاکھ ڈالر قرض دیا چین اور سعودی عرب سمیت  دوطرفہ ممالک نے 25 کروڑ ڈالر فراہم کئے، رواں سال مجموعی طور پر 19 ارب 39 کروڑ ڈالر کے بیرونی فنڈز ملنے کا تخمینہ ہے۔

سعودی عرب کے پانچ ارب اور چین کے چار ارب ڈالر کے ڈیپازٹس توسیع شامل ہیں۔ رواں مالی سال آئی ایم ایف سے بھی مزید ایک ارب ڈالر حاصل ہونے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں