پنجاب کی 6 جامعات میں مستقل بنیاد پر وائس چانسلر تعینات

محکمہ ہائیر ایجوکیشن وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا


اسٹاف رپورٹر October 30, 2024
فوٹو فائل

لاہور:

 

وزیر اعلی پنجاب نے میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے مزید چھ سرکاری جامعات کے وائس چانسلر مستقل بنیادوں پر تعینات کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ محکمہ ہائیر ایجوکیشن وائس چانسلرز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔
 
تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سال کی مدت کے بعد سرکاری جامعات میں مستقل وائس چانسلرز کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اس تناظر میں اب تک مجموعی طور پر وزیر اعلی مریم نواز نے میرٹ کی بنیاد پر  سرکاری جامعات کے مستقل وائس چانسلر ز کی تعیناتی کو یقینی بنایا ہے ۔
 
اس سلسلے میں پنجاب کی مختلف جامعات میں مستقل  تعینات ہونے والے وائس چانسلرز میں پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم جی سی یو فیصل آباد،
ڈاکٹر عظمی قریشی لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر گورنمنٹ کالج خواتین یونیورسٹی سیالکوٹ،
ڈاکٹر بشری مرزا  گورنمنٹ کالج  برائےخواتین یونیورسٹی راولپنڈی، ڈاکٹر کنول آمین گورنمنٹ کالج برائے خواتین خواتین یونیورسٹی فیصل آباد کی وائس چانسلر تعینات کیا گیا ہے۔

 

ڈاکٹر شازیہ انجم صادق کالج برائے خواتین  یونیورسٹی برائے خواتین بہاولپور تعینات کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔