لبنان میں اسرائیلی حملوں میں آج مزید 60 افراد شہید ہوگئے

لبنان پر اسرائیل کے زمینی حملے کے بعد یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں، حکام


ویب ڈیسک October 30, 2024
اسرائیل حزب اللہ کو حماس کا معاون و مددگار سمجھتا ہے اور متعدد بار حملوں کی دھمکی دے چکا ہے، فوٹو: فائل

لبنان میں اسرائیلی حملوں میں آج مزید 60 افراد شہید ہوگئے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق منگل کو مشرقی لبنان پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 60 افراد مارے گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ لبنان پر اسرائیل کا زمینی حملہ شروع ہونے کے بعد یہ ایک دن میں ہونے والی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج پچھلے ماہ سے لبنانی سرزمین پر حملہ آور ہے اس دوران لگ بھگ ڈھائی ہزار لبنانی شہید ہو چکے ہیں۔

لبنان کے سرکاری میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ٹینک 6 کلومیٹر اندر تک گھس گئے جب کہ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ لبنان سے اسرائیل پر 50 راکٹ داغے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں