مانچسٹر سٹی کے روڈری نے فیفا بیلون ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

ریال میڈرڈ کی جانب سے پیرس میں ہونے والی اس تقریب کا بائیکاٹ کیا گیا


Sports Desk October 30, 2024

کراچی:

مانچسٹر سٹی کے اسٹار فٹبالر روڈری نے بیلون ڈی آر ایوارڈ جیت لیا۔

ریال میڈرڈ کی جانب سے پیرس میں ہونے والی اس تقریب کا بائیکاٹ کیا گیا، کرسٹیانورونالڈو 2008 کے بعد روڈی یہ اعزاز حاصل کرنے والے انگلش پریمیئر لیگ کے پہلے فٹبالر ہیں، اس بار فٹبال کا مقبول ایوارڈ متنازع بھی رہا۔

 اسپینش کلب رئیل میڈرڈ کو جب معلوم ہوا کہ ان کے فٹبالر وینیسیس جونیئر کو ایوارڈ نہیں مل رہا تو اس نے تقریب کا ہی بائیکاٹ کردیا، 28 سالہ روڈری نے مانچسٹر سٹی کو لگاتار چوتھا ٹائٹل جیتنے میں مدد دی۔

جبکہ اسپین کی یورپیئن چیمپئن شپ فاتح سائیڈ کے وہ اہم ممبر تھے۔ 18 ماہ کے دوران روڈری صرف ایک کلب میچ ہارے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں