اسٹیپلر کے اس فیچر سے دنیا میں بہت کم لوگ واقف ہونگے

اسٹیپلر کے جس حصے کے اوپر کاغذ کو رکھا جاتا ہے اس پر دو مختلف پنز کی شکلیں موجود ہوتی ہیں


ویب ڈیسک October 30, 2024

 

ہم روز مرہ کے روٹین میں کئی مشینی آلات استعمال کرتے ہیں لیکن اس آلات میں کچھ سیٹنگز ایسی بھی ہوتی ہیں جس کے بارے میں عام صارفین کو کبھی پتہ نہیں چلتا۔
 
آج ہم ایسے ہی ایک آلے کی بات کریں گے اور وہ ہے اسٹیپلر۔ کیا آپ جانتے ہیں جو پنز ہم اسٹیپل کرتے ہیں وہ 3 مخلتف طریقوں سے اسٹیپل کی جاتی ہے۔
 
اسٹیپل میں جس حصے کے اوپر کاغذ کو رکھا جاتا ہے اس پر دو مختلف پنز کی شکلیں موجود ہوتی ہیں۔ اکثر لوگوں کو ایک ہی پتہ ہوتا ہے اور دوسری شکل پر دھیان نہیں دیتے، دوسری شکل کو آپ کچھ اسٹیپلز میں گھما کر تبدیل کرسکتے ہیں اور یا سلائیڈ کر کے تبدیل کرسکتے ہیں۔ اس طرح پِن جو کاغذ پر اسٹیپل ہوگی اس کی نوکیں بجائے اندرونی جانب مُڑی ہوئی باہر متضاد سمتوں میں مُڑجائیں گی۔ اس کا مقصد پِنز کو ایسے اسٹیپل کرنا ہے جسے آپ بعد میں نکال سکتے ہیں۔
 

 

 
ایک اور طریقہ دیوار پر لگے سافٹ بورڈز پر اسٹیپل کرنا ہے۔ اس کیلئے آپ کاغذ کو اسٹیپلر کے اوپری حصے پر لگا سافٹ بورڈ پر اسٹیپل کردیں۔ دھیان رہے کہ اسٹیپلر کی نچلی سطح کا اس میں کوئی کام نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں