لاہور؛ پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے تعاون سے غیر قانونی سموں اور ڈیوائسز کے خلاف آپریشن

نجی فرنچائز سے 14 فعال سمیں، 25 مشتبہ سمیں، 5 ڈیوائسز اور 3 موبائل فونز و دیگر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے گئے


ارشاد انصاری October 30, 2024

لاہور:

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایف آئی کے تعاون سے غیر قانونی سموں اور ڈیوائسز کے خلاف ملک بھر میں جاری مہم کے تحت نجی فرنچائز پر کامیاب چھاپہ مارکر 14 فعال سمیں ، 25 مشتبہ سمیں، 5 بی وی ایس ڈیوائسز اور 3 موبائل فونزو دیگر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ موقع پر دو ریٹیلرز بھی گرفتار کر کے ایجنسی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

اس حوالے سے پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامہ میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل لاہور کے تعاون سے بورے والا میں واقع نجی فرنچائز پر ایک کامیاب چھاپہ مارا ہے۔

یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجرا میں ملوث پائی گئی، ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر برآمدشدہ سمیں اور ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا اور موقع پر دو ریٹیلرز کو گرفتار کر کے ایجنسی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے، یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے ایف آئی اے کو سیلز چینل کے ذریعے سمز کی غیر قانونی فعالیت سے متعلق درج کردہ شکایت کا نتیجہ تھی۔

واضح رہے کہ کریک ڈاؤن کا یہ تسلسل پی ٹی اے کی سموں کے غیر قانونی اجرا کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں جس سے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں