دورۂ آسٹریلیا، قومی ٹیم کا دوسرا گروپ میلبرن پہنچ گیا

قومی وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان سمیت 8 کھلاڑی شامل ہیں


زبیر نذیر October 30, 2024
فوٹو اسکرین گریپ

کراچی:

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ آسٹریلیا سے سیریز کیلیے ملیبرن پہنچ گیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا دوسرا گروپ کراچی سے براستہ دبئی ملیبرن پہنچا، دوسرے گروپ میں وائٹ بال کے کپتان محمد رضوان، نائب کپتان سلمان علی آغا، صائم ایوب، کامران غلام، عبداللہ شفیق شامل ہے۔

اس کے علاوہ ملیبرن پہنچنے والوں میں عامر جمال، حسیب اللہ اور عرفات مہناس شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم کے ساتھ  فیلڈنگ کوچ محمد مسرور سمیت منجمنٹ کے 5 ارکان بھی  میلبرن  پہنچے۔ 

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے پہلے مرحلہ میں  پاکستان اسکواڈ کے ساتھ کھلاڑی پہلے ہی میلبرن پہنچ چکے ہیں۔ 

ان میں سابق  کپتان بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث رؤف، محمد حسنین، عرفان خان نیازی اورفیصل اکرم شامل ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 4 نومبر کو کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔