رومانیہ کے ایک پیانسٹ نے 30 سیکنڈ میں 500 بار پیانو کی کی بجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔
معروف کنسرٹ پیانسٹ تھُرزو زولٹان نے ریکارڈ بنانے کی یہ کوشش رومانیہ کے گاؤں بہاریا میں 23 اکتوبر کو کی۔ انہوں نے یہ کوشش اپنی والدہ کو خراج عقیدر پیش کرتے ہوئے کی جو گزشتہ برس 23 اکتوبر کو 77 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
اس وقت یہ ریکارڈ جاپانی موسیقار کیئٹا ہیٹوری کے پاس ہے۔ انہوں نے گزشتہ برس دسمبر میں 30 سیکنڈ میں 495 بار پیانو کی کی بجا کر یہ ریکارڈ بنایا تھا۔
تھُرزو زولٹان اس سے قبل 19 ہزار اور 24 فٹ کی بلندی پر پیانو بجا کر سب سے زیادہ بلندی پر پرفارمنس دینے کے علاوہ 130 گھنٹوں تک مسلسل پیانو/کی بورڈ بجا کر طویل میراتھون کا گینیز ورلڈ ریکارڈ بنا چکے ہیں۔
ریکارڈ کی تازہ ترین کوشش کے ثبوت تصدیق کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز میں جمع کرا دیے گئے ہیں۔