چاغی کے افغان مہاجر کیمپ کی 5 سالہ بچی پولیو وائرس کا شکار

ملک میں رواں سال کے دوران سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 44 تک پہنچ گئی


ویب ڈیسک October 31, 2024
فوٹو فائل

QUEETA:

 

بلوچستان کے علاقے چاغی میں افغان مہاجر کیمپ کی رہائشی پانچ سالہ بچی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
 
ضلعی ہیلتھ آفیسر چاغی کے مطابق افغان مہاجر گردی جنگل کیمپ میں مقیم پانچ سالہ بچی کو پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ بچی کو مشتبہ ہونے پر ٹیسٹ کیے گئے تھے۔
 
واضح رہے کہ چاغی سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والا یہ دوسرا کیس ہے۔ اس سے قبل نیشنل پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے تصدیق کی تھی کہ بلوچستان کے علاقے چاغی سے تعلق رکھنے والے بچے کو ٹائپ ون پولیو وائڈ وائرس کی تصدیق ہوئی جس کی وجہ سے وہ معذور ہوگیا ہے۔
 
حالیہ کیس کے بعد ملک میں رواں سال کے دوران اب تک رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 44 تک پہنچ گئی۔  رواں سال میں اب تک سندھ میں 12 خیبر پختونخوا میں 7  بچے پولیو سے معزور ہوچکے ہیں جبکہ ،پنجاب اور اسلام آبار میں بھی ایک ایک کیس رپورٹ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں