اسلام آباد:
سخت سردی کے سبب ملک بھر میں 2 ماہ کے لیے سی این جی اسٹیشنز بند کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دسمبر اور جنوری کے سخت سردی والے 2 مہینوں میں ملک بھر میں سی این جی اسٹیشن بند کر دیے جائیں گے، ان 2 ماہ میں جو ملکی صنعت گیس سے بجلی پیدا کرکے کام کرتی ہے اس کو بھی گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
یہ فیصلہ قدرتی گیس کے گھریلو صارفین کو موسم سرما میں مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیا گیا۔
چاروں صوبوں میں گیس سے بجلی پیدا کرنے یا کیپٹو پاور اسٹیشنوں کے لیے دسمبر 2024 تا جنوری 2025 تک گیس کی فراہمی روک دی جائے گی، انڈسٹری بجلی کمپنیوں کی بجلی استعمال کرے گی۔
سوئی ناردرن گیس کمپنی لمیٹڈ نے ہدایت کی ہے کہ یکم دسمبر 2024 سے 31جنوری 2025 تک سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کے احکامات جاری کرے۔