RAWALPINDI:
اڈیالہ جیل میں داخلے کے لیے فائی انٹیگریٹیڈ سسٹم نصب کردیا گیا، جس کے بعد قومی شناختی کارڈ کے بغیر کسی کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹیگریٹڈ سسٹم کے ساتھ بائیو میٹرک ویریفیکیشن ڈیوائس بھی نصب کر دی گئی، قومی شناختی کارڈ کے بغیر جیل میں داخلہ بند ہوگا۔ نیا سسٹم اڈیالہ جیل کے تین مرکزی دروازوں سمیت جیل ڈیوڑھی میں نصب کر دیا گیا۔
نئے سسٹم میں بار کوڈ سکیننگ، وائی فائی ڈیوائسسز اور جدید ٹیب شامل ہیں، نیا نظام نادرہ اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کے سسٹم سے منسلک ہے، نئے سسٹم سے جیل آنے والوں کے قومی شناختی کارڈ کی سکیننگ پر تمام تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔
آئی ڈی کارڈ سکیننگ مکمل نہ ہونے پر کسی کو بھی جیل میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، بانی پی ٹی آئی کے ملاقاتیوں کو بھی دوسرے لوگوں کی طرح سیکورٹی کے اس جدید نظام سے گزارا جائے گا۔