PESHAWAR:
خیبرپختونخوا میں بھابھی کو قتل کرنے والے کم عمر ملزم کو عدالت نے 25 سال قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔
پشاور کی چائلڈ پروٹیکشن عدالت میں 9 جنوری 2019 کو تھانہ متنی میں قتل ہونے والی خاتون کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔
استغاثہ نے عدالت میں بتایا کہ ملزم سیف الرحمان نے زبانی تکرار پر اپنی بھابھی کو قتل کردیا تھا اور پھر گرفتاری کے بعد دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف بھی کیا۔
چائلڈ پروٹیکشن کورٹ پشاور کے جج محمد حنیف نے ملزم کے اعتراف کے بعد اُسے 25 سال قید جبکہ دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ واقعے کا مقدمہ خاتون کے اہل خانہ کی مدعیت میں درج تھا۔