سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے آن لائن بلنگ پورٹل متعارف کرادیا

آن لائن بلنگ پورٹل سے صنعتوں کو بہت سہولت ملیں گی، ایم ڈی امتیاز شاہ


اسٹاف رپورٹر October 31, 2024

کراچی:

سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے آن لائن بلنگ پورٹل متعارف کرادیا۔

جمعرات کو کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ میں منعقدہ تقریب میں کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر جنید نقی، پاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سربراہ گلزار فروز ودیگر کے ہمراہ بلنگ پورٹل کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ ایم ڈی امتیاز شاہ نے کہا کہ آن لائن بلنگ پورٹل کے ذریعے صنعتکار اپنے بلوں کی معلومات اور ادائیگیاں بروقت کرسکیں گے۔

آن لائن بلنگ پورٹل سے صنعتوں کو بہت سہولت ملیں گی اور اسی پورٹل کے ذریعے صنعتی علاقوں کے مسائل کی نشاندہی بھی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آن لائن بلنگ پورٹل کے آغاز سے قبل صنعتکاروں کو بلنگ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا تھا۔ برقت بلز نہ ملنے اور ادائگی میں تاخیر کے مسائل کا سامنا تھا۔ آن لائن بکنگ پورٹل کے ذریعے نئی انڈسٹریز اور کمپنیز بھی رجسٹرڈ کرائی جاسکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن بکنگ پورٹل میں اب تک 2489 صنعتیں رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہر میں صفائی اور کچرا اٹھانے کی ذمہ داری اگرچہ ٹاؤن انتظامیہ کی ہے لیکن سندھ سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ نے اس ضمن میں سفارشات مرتب کی ہیں جو حکومت کو ارسال کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ جہاں سروس دے گا ان سے صرف چارجز وصول کرے گا۔ انہوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ میونسپل ٹیکس وصولی کے باوجود سندھ سالڈ ویسٹ کے متعلقہ کنٹریکٹر بہتر سروس نہیں دے سکے۔ کنٹریکٹر کی ناکامی کے باعث پرائیویٹ ٹھیکہ دار مافیا کو موقع مل رہا ہے۔ سندھ حکومت نے کچرا مافیا ک تدارک کیلیے دفعہ 144نافذ کیا مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا۔

انہوں نے کہا کہ ٹاؤن انتظامیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چائیے۔ سندھ سالڈ ویسٹ کی جانب سے سروس کی فراہمی اور ٹیکس وصولی کا میکنزم بنایا جارہا ہے۔ جہاں ہم سروس دینے گے وہاں سے ٹیکس وصول کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں