پاک بحریہ نے خلیج عدن میں 23 ایرانی ماہی گیروں کوبچالیا

ایرانی کشتی انجن میں خرابی کی وجہ سے گہرے سمندر میں پھنس گئی تھی


اسٹاف رپورٹر October 31, 2024

کراچی:

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس ذوالفقار نے خلیج عدن میں 23 ماہی گیروں کوبچالیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان نیوی کے جہاز ذوالفقار نے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران ایرانی ماہی گیر کشتی المحمدی کو طبی اورتکنیکی امداد فراہم کی اور 23 ماہی گیروں کو ریسکیو کرلیا۔

کشتی اپنی بندرگاہ سے 1200 ناٹیکل میل کے فاصلے پرانجن کی خرابی کی وجہ سے پھنس گئی تھی، پی این ایس ذوالفقار نے فوری طور پرماہی گیروں کی کشتی المحمدی کی ڈسٹریس کال کا جواب دیا۔

 جہاز کی طرف سے رابطے پر کشتی نے عملے کے ایک رکن کے شدید زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ انجن کے خراب ہونے کی اطلاع دی اور ضروری مدد کی درخواست کی۔

پی این ایس ذوالفقار نے فوری طور پر اپنی طبی اور تکنیکی ٹیموں کوکشتی کی طرف روانہ کیا جنہوں نے زخمی ماہی گیر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس نے کشتی کے انجن کی مرمت کے دوران اپنا ہاتھ شدید زخمی کرلیا تھا۔

عملے کے دو مزید بیمار ارکان کا معائنہ کیا گیا اور انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، اس کے علاوہ جہاز کی ٹیم نے کشتی کے انجن کی مرمت بھی کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں