قاضی فائزعیسیٰ اور ثاقب نثار دونوں نے غلط فیصلے کیے، مفتاح

فوج حقیقت ہے، اس کے ساتھ کام کریں گے مگر اس کی نوکری نہیں کریں گے


خبر ایجنسی November 01, 2024
جرم ثابت ہونے تک ملزم بےگناہ تصور ہوتا ہے، مفتاح اسماعیل کو پابند کرتے ہیں کہ وہ رہائی کے بعد روزانہ تفتیشی افسر کوفون کریں، عدالت، فوٹو: فائل

اسلام آباد:

 عوام پاکستان پارٹی کے جنرل سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ثاقب نثار دونوں نے غلط فیصلے کئے اور آئینی حدود سے تجاوز کیا۔

انھوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا پارلیمان کے پاس یہ اختیار نہیں ہونا چاہیے کہ وہ عدلیہ کی کارکردگی پرنظر رکھے۔ ملکی معیشت کو کئی مسائل کا سامنا ہے مگر بجلی کے مسئلے نے معیشت کی کمر توڑدی ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ فوج حقیقت ہے، اس کے ساتھ کام کریں گے مگر اس کی نوکری نہیں کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں