اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے، اسرائیلی وزیراعظم

ضرورت پڑنے پر ایران کے اندر کہیں بھی جا سکتے ہیں، نیتن یاہو


ویب ڈیسک November 01, 2024

اسرائیل کے وزیر اعظم  نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہماری اولین ترجیح ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے نئے فوجی افسروں کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ایران میں کہیں بھی پہنچ سکتے ہیں۔ حالیہ حملوں کے بعد اسرائیل کو حملوں کی بے مثال آزادی حاصل ہوگئی ہے۔

نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اسرائیل کی فوج اور سیکورٹی شاخوں کو جو حتمی ہدف دیا گیا ہے وہ ایران کو ہرقیمت پر جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنا ہے۔ اسرائیل اپنے دفاع کے لیے ہرممکن اقدام کرے گا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران اسرائیل کو حملوں کا فیصلہ کن جواب دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی 5 نومبر کو امریکی صدارتی الیکشن سے قبل ہوسکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں