خالصتان کے حامی گلوکار کے گھر کے باہر فائرنگ کی ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر گاڑیاں نذر آتش اور فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا۔


ویب ڈیسک November 01, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بھارتی نژاد کینیڈین گلوکار و ریپر امرت پال سنگھ ڈھلون المعروف اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ستمبر کے آغاز میں کینیڈا کے شہر وینکوور میں اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ اور 2 گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔

اس حملے کی ذمہ داری بدنامِ زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گلوکار نے ایک میوزک ویڈیو میں سلمان خان کو کاسٹ کیا تھا اس لئے اے پی ڈھلون کے گھر کے باہر فائرنگ کی گئی اور انہیں سبق سکھایا گیا۔

تاہم اب اس واقعے کی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں ملزم کو گلوکار کے گھر پر سیدھے گولیاں چلاتے دکھایا گیا ہے اس ویڈیو کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے جیسے ملزم نے فائرنگ کے وقت یہ ویڈیو خود بنائی ہے جو اب وائرل کی گئی ہے۔

  کینیڈین پولیس کے گھر پر حملے کے الزام میں اونٹاریو سے 25 سالہ ابھیجیت کنگرا نامی بھارتی شخص کو گرفتار کر لیا ہے جس کو آج عدات میں پیش کیا جائے گا جبکہ بھارتی شہری وکرم شرما کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے گئے ہیں۔

ابھیجیت کنگرا پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے واقعے میں گاڑیوں کو نذِر آتش کیا ہے۔

 واضح رہے کہ بشنوئی گینگ نے بھارتی پنجابی گلوکار سدھو موسے والا اور بابا صدیق کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی جبکہ بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو بھی ان کی جانب سے قتل کی  دھمکیاں دی جارہی ہیں جس کے بعد اداکار کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں