معاشرے میں جنسی استحصال کا رجحان بڑھ گیا ہے، عدالت

عدالت نے بچوں سے زیادتی اور ویڈیو بنانے کے کیس میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی


کورٹ رپورٹر November 01, 2024

کراچی:

 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی جبکہ جج نے ریمارکس دیے کہ معاشرے میں جنسی استحصال کا رجحان بڑھ گیا ہے۔

کراچی میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت کے روبرو بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوز بنانے کے مقدمے میں ملزم ارسلان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو اس کیس میں بدنیتی کے ساتھ پھنسایا گیا جبکہ بچوں کے بیانات میں تضاد واضح ہے۔ عدالت کے سامنے تفتیشی افسر نے ملزم کے موبائل فون کھولا جس میں بچوں کی برہنہ ویڈیوز تھیں۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ موبائل فون میں بچوں کی برہنہ ویڈیو برآمد ہوئی۔ ملزم کا جرم نہایت سنگین نوعیت کا ہے۔ یہ 2 بچوں کا معاملہ نہیں بلکہ پورے معاشرے کا ہے جہاں جنسی رجحان بڑھ گیا ہے۔ اس مرحلے پر ملزم بلکل ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔

عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت منسوخ کرتے ہوئے جیل بھیجنے کا حکم دیدیا۔ پولیس کے مطابق ملزم ارسلان 2 بچوں کو اپنے کیماڑی میں واقع اپنے آفس لے گیا۔ ملزم نے گن پوائنٹ پر بچوں کو برہنہ کرکے انہیں آپس میں بدفعلی کرنے پر مجبور کیا۔

ملزم نے بچوں کی ویڈیو بنائی اور پھر خود بھی اُن سے بدفعلی کا مرتکب ہوا۔ بچوں نے بعد میں مزاحمت کی اور ملزم کا موبائل فون لیکر وہاں سے بھاگ گئے۔ ملزم کیخلاف تھانہ جیکسن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں