جاپان؛ سائیکل چلاتے ہوئے موبائل کے استعمال پر قید کی سزا ہوگی

جاپان میں نشے کی حالت میں سائیکل چلانے پر ہزاروں ڈالر جرمانہ بھی ہوگا


ویب ڈیسک November 01, 2024

جاپان میں حکومت نے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سائیکل چلاتے وقت موبائل فون استعمال کرنے والوں کے سزا کا اعلان کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں گزشتہ برس سائیکلوں کے 72 ہزار حادثات کے پیش نظر سخت فیصلے لیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ سائیکل چلاتے ہوئے موبائل فون استعمال کرنے والوں کو 6 ماہ سے ایک سال تک جیل کاٹنی ہوگی اور 2 ہزار ڈالر تک جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔

اسی طرح نشے کی حالت میں سائیکل چلانے پر ایک سال قید یا ساڑھے ہزار ڈالر تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔

جاپان میں سائیکل کا استعمال عام ہیں تاہم 2021 میں کورونا پابندیوں کے بعد سے اس کے استعمال میں کافی اضافہ ہوا اور اب شہریوں کی اکثریت پبلک ٹرانسپورٹ کے بجائے سائیکل استعمال کرتے ہیں۔

سائیکلوں کے زیادہ استعمال کے باعث حادثات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس ریکارڈ سائیکل حادثات ہوئے جس کے بعد نئی قانون کی ضرورت محسوس کی گئی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں