شوہر کے مبینہ تشدد کا شکار اداکارہ نرگس سے حنا پرویز بٹ کی ملاقات، انصاف فراہمی کی یقین دہانی

ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین پہ تشدد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، حنا پرویز بٹ


اسٹاف رپورٹر November 01, 2024
ویمن چائلڈ پروٹیکشن کی چیئرمین اداکارہ سے ملاقات کررہی ہیں (فوٹو اسکرین گریپ)

لاہور:

پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرمین اور مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ نے مبینہ طور پر شوہر کے تشدد کا شکار ہونے والی اداکارہ نرگس سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔

حنا پرویز بٹ نے اداکارہ سے ملاقات میں کہا کہ بتایا ایک پرٹیکشن آفیسر کو اُن کے ساتھ تعینات کردیا ہے جبکہ نرگس کو قانونی مدد اور ہر ممکن تحفظ بھی فراہم کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے،  یہ کوئی معمولی بات نہیں مجرم کو سزا دلوائی جائے گی، ویمن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین پہ تشدد پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی،  ہر خاتون کو مکمل انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نرگس پر شوہر کا مبینہ تشدد

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق خواتین پر تشدد حکومت کی ریڈ لائن ہے، اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ حکومت کی پالیسی گھریلو تشدد کے واقعات پر انتہائی سخت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں