کراچی:
سابق ٹیسٹ کپتان ظہیرعباس کو پی سی بی کا رکن گورننگ بورڈ نامزد کر دیا گیا جبکہ انہیں مزید اہم ذمہ داری ملنے کا بھی امکان ہے۔
ظہیرعباس آئی سی سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں، ایشین بریڈ مین کے نام سے معروف عظیم بیٹسمین پی سی بی میں اسٹیٹ بینک کی نمائندگی کریں گے،ان کی نامزدگی معراج خان کی جگہ نامزدگی ہوئی ہے۔
ظہیر عباس نے اسٹیٹ بنک حکام سے ملاقات کے بعد ذمہ داری سنبھالنے پر رضا مندی ظاہر کی۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کا بیٹ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی زینت بنے گا
دریں اثنا ترجمان پی سی بی کے مطابق گورننگ بورڈ کے ممبرزکی تعداد میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ کوویڈ19 کے سبب شدید علالت کا شکار ہونے کے بعد77 سالہ ظہیرعباس اب روبہ صحت ہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں سینچریز کی سینچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کرکٹر ظہیرعباس آئی سی سی کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔
78 ٹیسٹ میں 12 سینچریز اور 20 ففٹیز کی مدد سے 5062 رنز بنانے والے ظہیر عباس نے 62 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں2572 رنز اسکور کیے جن میں 7 سینچریز اور 13 ففٹیز شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: بابر اور رضوان کیلیے ماہانہ 65 لاکھ 70 ہزار روپے
واضح رہے کہ ظہیر عباس اُن لوگوں میں شامل ہیں جنہوں نے ناقص کارکردگی پر بابر اعظم سے قیادت واپس لینے اور ٹیم سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا۔