جسٹس امین کا نام آئینی بینچ کے سربراہ کیلیے کیسے آیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

رائے میں کہا گیا آئینی بنچز کا سربراہ اسے ہونا چاہیے جو آئینی ترمیم کا متاثرہ یا اس کا بینیفشری نہ ہو


جہانزیب عباسی November 06, 2024

اسلام آباد:

سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا نام آئینی بینچ کے سربراہ کے طور پر کیسے آیا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں نمائندہ پاکستان بار اختر حسین نے رائے دی، رائے میں کہا گیا آئینی بنچز کا سربراہ اسے ہونا چاہیے جو آئینی ترمیم کا متاثرہ یا اس کا بینیفشری نہ ہو اور اس رائے پر ووٹنگ کرائی گئی۔
 
ذرائع کے مطابق سات ممبران نے جسٹس امین الدین خان کو آئینی بنچز کا سربراہ بنانے کی رائے دی۔
 
اکثریت سے جسٹس امین الدین خان آئینی بنچز کے سربراہ مقرر ہوئے، جوڈیشل کمیشن کے پی ٹی آئی ممبران نے فل کورٹ تشکیل دینے کی رائے دی اور فل کورٹ کی تشکیل کے حق میں صرف پانچ ممبران نے ووٹ دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں