ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹس میں بھی آگے؛ 7 کروڑ ووٹ حاصل کرلیے

کملا ہیرس کے حق میں ساڑھے 6 کروڑ پاپولر ووٹس آئے


ویب ڈیسک November 06, 2024

امریکی صدارتی الیکشن میں فاتح امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کرکے مخالف امیدوار کملا ہیرس کو شکست دی جب کہ اُن کے پاپولرز ووٹس بھی کملا ہیرس سے زیادہ ہیں۔

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے 7 کروڑ پاپولر ووٹس حاصل کیے جب کہ کملا ہیرس کو ساڑھے 6 کروڑ پاپولرز ووٹس ملے۔

یاد رہے کہ 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ پاپولر ووٹس میں شکست کھا گئے تھے تاہم  الیکٹورل ووٹوں کی بنیاد پر صدر منتخب بن گئے تھے۔ ہیلری کلنٹن کو 6 کروڑ 58 لاکھ پاپولرز ووٹ ملے تھے لیکن الیکٹورل ووٹ 227 تھے۔

اس سے اگلے انتخاب میں یعنی 2020 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 232 الیکٹورل ووٹ ملے تھے جب کہ کامیاب امیدوار جوبائیڈن کو 306 الیکٹورل ووٹ ملے تھے۔

اُس وقت جوبائیڈن کو 8 کروڑ 12 لاکھ اور ٹرمپ کو 7 کروڑ 42 لاکھ پاپولرز ووٹ ملے تھے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں