نامیت ملہوترا کی بڑی محنت سے تیار کی جانے والی فلم رامائن کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
نیتیش تیواری کی ہدایتکاری میں بننے والی اس شاندار فلم میں رنبیر کپور، سائی پلووی اور یش مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے۔
یہ فلم بھارتی سینما کی سب سے بڑی پروڈکشن میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے، جسے دیکھ کر عالمی ناظرین حیرت زدہ ہو جائیں گے۔
نامیت ملہوترا، جو ہالی وڈ کی مشہور فلموں ڈون اور انسیپشن میں اپنے کردار کے باعث پہچانے جاتے ہیں، نے سوشل میڈیا پر اس عظیم پراجیکٹ کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہا، "آج سے دس سال قبل ایک عظیم مقصد کو سامنے رکھتے ہوئے ہم نے یہ خواب دیکھا تھا کہ رامائن کو ایک ایسا ایڈاپٹیشن دیا جائے جس میں ہماری تاریخ، ثقافت اور روایات کا احترام کیا گیا ہو۔"
رامائن کے پہلے پارٹ کو دیوالی 2026 اور دوسرے پارٹ کو دیوالی 2027 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔