ملک دشمن عناصر بلوچ بچیوں کو دہشت گرد بنانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ بلوچستان

ہم بلوچ بچیوں کو تعلیم دینے کے لیے بیرون ملک بھجوا رہے ہیں، میر سرفراز بگٹی


ویب ڈیسک November 06, 2024

کوئٹہ:

بلوچستان کے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں ہورہی ہیں اور ملک دشمن عناصر بلوچ بچیوں کو دہشت گرد بنانا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ ہماری پہلی پہچان پاکستان ہے ہم اسے مضبوط کریں گے اور سازشوں سے خود کو بچائیں گے۔       

ان کا کہنا تھا کہ نوجوان سوال اور تحقیق کریں اسی طرح قومیں آگے بڑھتی ہیں ہمیں اپنے ملک کے ساتھ وفادار رہنا ہے، ہم نے نوکریاں بیچنے کا سلسلہ بند کروایا ہے اور نوجوانوں کو اسکلز سکھانے کے لیے پروگرام کروائے جارہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ حقوق کے حصول کا بہترین ذریعہ پرامن جدوجہد ہے  اور ہم بلوچ بچیوں کو تعلیم دینے کے لیے بیرون ملک بھجوا رہے ہیں آج پوری امت کو فکر اقبال کے تحت متحد ہونے کی ضرور ت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں