ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے کون سی ریاستیں چھین کر اپنی فتح کو ممکن بنایا

ڈونلڈ ٹرمپ 27 جبکہ کملا ہیرس 19 ریاستوں میں کامیاب رہیں


ویب ڈیسک November 06, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹس سے ریاستیں جارجیا اور پنسلوانیا چھین کر صدارتی الیکشن میں اپنی کامیابی کو ممکن بنایا۔

امریکا کی 50 ریاستوں میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 27 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ کملا ہیرس 19 ریاستوں میں کامیاب ٹھہریں۔

ٹرمپ نے امریکا کی فیصلہ کن کہلائی جانے والی 7 سوئنگ ریاستوں میں سے 4 میں کامیابی حاصل کی۔ گزشتہ الیکشن کے برعکس اس بار جارجیا اور پنسلوانیا میں کامیابی نے انھیں صدر بنادیا۔

جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 7 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ 5 فیصد ووٹ حاصل کیے جبکہ پنسلوینیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے 50 اعشاریہ 8 فیصد اور کملا ہیرس نے 48 اعشاریہ ایک فیصد ووٹ حاصل کیے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے 538 میں سے 277 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے اور 7 کروڑط سے زائد پاپولرز ووٹس بھی ملے جب کہ ڈیموکریٹ امیدوار کملا ہیرس 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کر سکیں اور انھیں ساڑھے 6 کروڑ پاپولرز ووٹس ملے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں