شاہ رخ خان کی 'ویرزارا' 600 سے زائد اسکرینز پر دوبارہ ریلیز؛ عرب ممالک میں پہلی بار دکھائی جائے گی

اس بار فلم میں وہ مقبول گانا 'یہ ہم آ گئے ہیں کہاں' بھی شامل کیا گیا ہے، جو پہلے فلم کی ریلیز کے وقت کاٹ دیا گیا تھا


ویب ڈیسک November 06, 2024
فوٹو : انسٹاگرام

بالی ووڈ کی مشہور فلم ویر-زارا، جس میں شاہ رخ خان اور پریتی زنٹا نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، نومبر 7 کو بیرون ملک دوبارہ ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

یہ دوبارہ ریلیز اس فلم کی 20ویں سالگرہ سے صرف 5 دن پہلے ہوگی اور تقریباً 600 سے زائد اسکرینز پر دکھائی جائے گی۔ اس بار فلم میں وہ مقبول گانا 'یہ ہم آ گئے ہیں کہاں' بھی شامل کیا گیا ہے، جو پہلے فلم کی ریلیز کے وقت کاٹ دیا گیا تھا۔

فلم کو پہلی بار سعودی عرب، قطر اور عمان جیسے ممالک میں بھی ریلیز کیا جا رہا ہے، جس سے وہاں کے شائقین میں خاصی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ بولی وڈ ہنگامہ کے مطابق یش راج فلمز (YRF) نے اس ریلیز کے لیے خصوصی پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔

ویر-زارا امریکہ، کینیڈا، برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا، نیو زیلینڈ، سنگاپور اور کئی دیگر ممالک میں بھی دوبارہ ریلیز ہوگی۔ جرمنی میں پہلے ہی فلم کے ٹکٹ فروخت ہونا شروع ہو چکے ہیں اور شائقین کی طرف سے زبردست رسپانس سامنے آیا ہے۔

نومبر 2024 شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے ایک اہم ماہ ثابت ہو رہا ہے۔ ان کی 59ویں سالگرہ کے بعد ان کی مشہور فلم کرن ارجن بھی 22 نومبر کو دوبارہ ریلیز ہوگی۔

یاد رہے کہ یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بنی فلم ویر-زارا ایک بھارتی اسکواڈرن لیڈر اور پاکستانی لڑکی کی کہانی ہے، جن کی محبت سرحدوں کی پابند نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔