اسلام آباد ہائیکورٹ، اسدقیصر کی مقدمات سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گی


ویب ڈیسک November 06, 2024

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق اسپیکراسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات کے حصول کے لیے دائر درخواست کل سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل سماعت کریں گی۔

اسد قیصر نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ کسی ایسے مقدمے میں گرفتاری کا خدشہ ہے جس مقدمے کا پہلے سے علم ہی نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملک بھر میں درج مقدمات، انکوائریز یا انوسٹی گیشنز کی تفصیلات فراہم کرنے کے احکامات دیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔