کراچی میں بھی دھند کے ڈیرے، حد نگاہ متاثر

بدھ کو دھند کے باعث مختلف علاقوں میں حد نگاہ ڈیڑھ کلومیٹر تک ہوگئی تھی


آفتاب خان November 06, 2024
فوٹو فائل

کراچی:

بدھ کو شہر قائد کی فضاؤں پردھند چھانے کے سبب حدنگاہ کم ہوکر 1500میٹرز(ڈیڑھ کلومیٹر) تک رہ گئی تھی جبکہ جمعرات کو بھی دھند چھانے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کی صبح شہرکی فضاؤں پردھند چھائی جس کے باعث حدنگاہ بیشتروقت 2کلومیٹرتک کم ہوئی تاہم ایک موقع پر حدنگاہ کم ہوکر1500میٹرزرہ گئی تھی۔

باقی ماندہ شہرکے مقابلے میں مضافاتی علاقوں میں دھند کی شدت زیادہ رہی۔  واضح رہے کہ معمول کی حدنگاہ 6 کلومیٹر یا اس سے زائد ہوتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی شہر کی فضاوں پردھند چھانے کا امکان ہے، بدھ کوشہرکا کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ میں سب سے کم پارہ موہنجودڑو میں 17ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ شہید بے نظیرآباد اورمٹھی میں 38.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں