گوتم ایوارڈز 2024 کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس میں ریچا چڈھا اور علی فضل کی پروڈیوس کردہ فلم "گرلز ول بی گرلز" کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈز آزادانہ فلموں کے لیے معزز ترین اعزاز مانے جاتے ہیں اور شچھی تلاتی کی ہدایت کاری میں بنی اس فلم کو نامزدگی ملنا بھارتی سینما کے لیے ایک بڑی کامیابی تصور کی جا رہی ہے۔
شچھی تلاتی نے اپنے بیان میں کہا، "گوتم ایوارڈز میں پہچان ملنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، اور یہ ہمارے ٹیم کی محنت اور لگن کا نتیجہ ہے۔ یہ فلم خواتین کے تجربات کی پیچیدگیوں کو نئے اور منفرد انداز میں پیش کرنے کی کوشش ہے۔"
ریچا چڈھا اور علی فضل نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم اپنی پوری ٹیم پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔ یہ نامزدگی ہماری محنت، لگن اور معاشرتی حدود کو چیلنج کرنے والی کہانی سنانے کی عکاسی کرتی ہے۔ ہم بھارتی ناظرین کے لیے اس فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔"