راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں کروڑوں روپے مالیت کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔
آڈٹ ٹیم نے مالی سال 2023/24 میں 26 کروڑ 89 لاکھ 97 ہزار کی بے ضابطگیوں کے 23 آڈٹ پیرا جاری کردیے۔آڈٹ پیرا میں مالی بے ضابطگیوں سے سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور غیر مجازو بلاجواز ادائیگیوں اور غیر مسند اخراجات کی تصدیق کردی گئی۔
آڈٹ پیپرز کے مطابق ترقیاتی گرانٹس سے غیر ترقیاتی اخراجات کیے گے ڈی ایچ اے میں گاڑیوں کی اکشن بغیر ویلوایشن اونے پونے کرنے کی تصدیق بھی ہوئی جبکہ ادویات مشینری۔ایکوپمنٹس کی خریداری میں بے ضابطگیاں کی گئیں۔ بعض کمپنیوں سے جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس کی کٹوتیاں نہ کرنے کی تصدیق کردی گئی۔
ناقص پری کوالیفکیشن کے تحت کمپنیوں سے ادویات کی خریداری کی گئی جو خلاف ضابط کارروائی قرار پائی۔ سرکاری گاڑیوں کے لیے پی او ایل کی مد میں خلاف ضابط ادائیگیاں کی گئیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف لوکل فنڈ آڈٹ ٹیم پنجاب نے آڈٹ پیرا جاری کیے ۔ آڈٹ پیرا پبلک اکاؤنٹس کمیٹی پنجاب کو بھجوائے جائیں گے ۔