ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ؛ ایف آئی اے کو پرچہ لیک کرنے والے ملزم کی تلاش

ایف آئی اے کی  سائبر کرائم ٹیم کو نئے اورپرانے ایڈریسزپرچھاپوں میں درکارملزم ساجد نہیں ملا


ویب ڈیسک November 07, 2024
ایکسپو سینٹر میں لڑکے اور لڑکیوں کے لیے علیحدہ علیحدہ انٹری پوائنٹ رکھے گئے ہیں ۔ فوٹو:فائل

کراچی:

میڈیکل کالجزمیں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ میں زائد نمبروں کے معاملے میں ایف آئی اے کو مختلف طلبا کو پرچہ فراہم کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ساجد نامی ملزم کی تلاش ہے۔

ایف آئی اے کی  سائبر کرائم ٹیم کو نئے اورپرانے ایڈریسزپرچھاپوں میں درکارملزم ساجد نہیں ملا۔ 

تفتیشی حکام کے روبرو 160طلبا کے انٹرویوز اوربیانات مکمل کر لیے گئے ہیں اور کئی طلبا کی جانب سے میٹرک تا انٹر امتحانات میں غیر معمولی نمبر لینے پر مبنی رزلٹس بھی پیش کیے گئے۔ 

 

دوران تفتیش طلبا کے بیانات میں پرچہ صبح کے اوقات میں مختلف واٹس ایپ گروپوں کے ذریعے ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ ایف آئی اے ٹیم نے پرچہ لیک ہونے کے حوالے سے دستیاب مواد فرانزک رپورٹ کے لیے ارسال کردیا ہے۔ 
 
ذرائع کے مطابق 2023میں پرچہ لیک ہونے کے حوالے سےتحقیقات میں موبائل فونزکا فرانزک مکمل کر لیا گیا ہے۔
 
واضح رہے کہ ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ میں متعدد طلبا کے 190 سے 195 نمبر لینے پر ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کی تھیں۔ 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔