پولیس پارٹی پر فائرنگ؛ پی ٹی آئی  کے سابق صوبائی وزیر کیخلاف مقدمے کا ٹرائل شروع

مراد سعید کی گرفتاری کیلیے چھاپے کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے، پراسیکیوشن


ویب ڈیسک November 08, 2024
(فوٹو: انٹرنیٹ)

پشاور:

 

پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر کے خلاف پولیس پارٹی پر فائرنگ کے مقدمے کا ٹرائل شروع ہوگیا۔
 
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر کامران بنگش کے خلاف مقدمے کا ٹرائل شروع ہوگیا۔ عدالت نے کامران بنگش کو نوٹس جاری  کرتے ہوئے مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی۔
 
پراسیکیوشن کے مطابق تھانہ چمکنی پولیس نے پی ٹی آئی کے روپوش رہنما مراد سعید کی گرفتاری کے لیے کامران بنگش کے حجرے پر چھاپا مارا تھا، اس دوران کامران بنگش اور دیگر ساتھیوں نے پولیس پارٹی فائرنگ کی تھی، جس سے 2  پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔
 
واقعہ 20 دسمبر 2023 کو پیش آیا تھا۔ جس کے بعد پولیس نے کامران بنگش اور دیگر کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا تھا، جس پر آج سماعت کرتے ہوئے  عدالت نے کامران بنگش کے خلاف ٹرائل شروع کردیا ہے۔
 
عدالت نے کامران بنگش کو نوٹس جاری کرکے مقدمے کی مزید سماعت 15 نومبر تک ملتوی کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں