بجلی کی قیمتوں میں کمی کا پیکج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، حافظ نعیم

اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے، امیر جماعت اسلامی کا مطالبہ


ویب ڈیسک November 08, 2024
فوٹو فائل

لاہور:

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومت کی جانب سے سردیوں کیلیے اعلان کردہ بجلی کے پیکج کر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ پیکج عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

حکومت کی جانب سے اعلان پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اضافی بجلی پر نہیں براہ راست تمام یونٹس پر بجلی کی قیمت کم کی جائے۔ سردیوں (ونٹر) کا پیکیج گھن چکر اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ متعدد آئی پی پیز معاہدوں کی منسوخی/ نظر ثانی پرحکومت خود سینکڑوں ارب کی بچت کا اعلان کررہی ہے ، تو پھر بنیادی ٹیرف میں کمی کیوں نہیں کی جارہی؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں