کراچی:
اورنگی مومن آباد میں گھریلو جھگڑے کے دوران 2 خواتین زخمی ہوگئیں ، پولیس نے رشتے دار ملزمہ کو گرفتار کر کے تیز دھار آلہ برآمد کرلیا۔
اورنگی ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے کے دوران 2 خواتین تیز دھار آلے کے وار سے زخمی ہوگئیں جبکہ پولیس نے ملزمہ رشتے دار خاتون کو گرفتار کر کے تیز دھار آلہ برآمد کرلیا۔
ایس ایچ او مومن آباد شہباز نے بتایا کہ گھریلو جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے 2 خواتین کے زخمی ہونے کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ لائبہ کو گرفتار کر کے تیز دھار آلہ (چاقو) برآمد کرلیا۔
زخمی خواتین کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جہاں ان کی شناخت 20 سالہ ثنا اور 40 سالہ جمیلہ کے نام سے کی گئی، ملزمہ لانڈھی کی رہائشی ہے اور تینوں خواتین آپس میں رشتے دار بتائی جاتی ہیں تاہم پولیس ملزمہ سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔